Tuesday, April 16, 2024

کینسر کی ادویات نہ ملنے پر مریضوں کا مال روڈ پر مظاہرہ

کینسر کی ادویات نہ ملنے پر مریضوں کا مال روڈ پر مظاہرہ
September 22, 2019
 لاہور (92 نیوز) اسپتالوں میں کینسر کی ادویات کی عدم دستیابی سے مریض سکتے میں آگئے ۔ ادویات نہ ملنے پر مریضوں نے مال روڈ پر مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ہم تو پہلے ہی مرے ہوئے ہیں ۔ دوائیاں بند کرکے ہمیں مزید مارنے کی سازش ہورہی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کینسر ہلکی پھلکی بیماری نہیں کہ گولیاں کھانے سے ٹھیک ہو جائے گی، جینے کے لئے دوائیاں چاہئیں۔ دیگر امراض میں مبتلا افراد کہتے ہیں ہماری دوائیاں بے شک بند کر دی جائیں کینسر کے مریضوں پر تو رحم کیا جائے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی کینسر کی ادویات کی بندش کو غیر مناسب اقدام قرار دیا ہے۔ کینسر جیسی بیماری کی مصیبت یہ ہے کہ اس کی دوائی جتنی مہنگی بھی ہو ضرورت ہوتی ہے۔ دوائیاں بند کرنے کے فیصلے کے مہلکت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔