Tuesday, April 23, 2024

کینز فلم فیسٹیول،لبنانی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ

کینز فلم فیسٹیول،لبنانی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ
May 17, 2018
کانز  ( 92 نیوز)جنوبی فرانس کے شہر کانز میں کینز فلم فیسٹیول میں لبنانی اداکارہ نے فلسطین کےحق میں مظاہرہ کر دیا۔ کانزفلم فیسٹیول میں خوبرو اداکارائیں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیںمگر لبنانی اداکارہ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے ریڈ کارپٹ پر پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا ۔ لبنانی اداکارہ منال عیسیٰ نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر یہ نعرہ درج تھا غزہ پر حملہ بند کرو، انہوں نے اسٹار وارز اسٹوری کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے یہ پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔ ہالی ووڈ کے اداکار بینیسیو ڈیل تورو نے بھی کانز فلم فیسٹیول میں اسرائیلی فوج کے قتل عام کیخلاف فلسطینیوں کے حق میں اس مظاہرے میں ان کا ساتھ دیا۔ جنوبی فرانس کے شہر کانز میں فلسطینی پویلین کے باہر درجنوں لوگ ایک دائرے میں ہاتھوں میں ہاتھ دیے کھڑے تھے۔