Friday, April 26, 2024

کینال روڈ کیمپس کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے اوور ہیڈ برج گر گیا

کینال روڈ کیمپس کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے اوور ہیڈ برج گر گیا
July 10, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور کینال روڈ پر  کیمپس کے قریب ٹرالر  کی ٹکر  سے اوور ہیڈ برج گر گیا،پل گرنے سے  ٹریفک کی روانی متاثر  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سڑک  عبور کرنے  کے لیے بنایا گیا  اوور ہیڈ برج ٹرالر کے  اوپر لوڈ کی گئی کرین کی ٹکر برداشت  نہ کر سکااور دھڑم سے نیچے آ گرا،پل گرنے سے  جہاں سڑک کی ایک جانب  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں وہیں سڑک عبور کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست  میں لے لیا ہے۔