Friday, April 26, 2024

کین ولیم سن نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے کو شرمناک قرار دیدیا

کین ولیم سن نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے کو شرمناک قرار دیدیا
September 20, 2021 ویب ڈیسک

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے نیوزی لینڈ کا اچانک پاکستان کا دورہ ختم کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔ 

نیوزی لینڈ کے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے پر ان کی اپنی ہی ٹیم کے کپتان نے آئینہ دکھا دیاـ کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان ختم کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا، پاکستان میں اچانک دورے کو ختم کرنے کی تفصیلات تو نہیں جانتا، سب اچانک ہوا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور جب حکومت کی جانب سے ہدایات ہوں تو صورتحال کھلاڑیوں کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے، کھلاڑی گراؤنڈ میں جانے کے لیے تیار تھے۔

ولیمسن نے انٹر ویو میں کہا کہ، مجھے بڑا اچھا لگا تھا کہ پاکستان میں سیریز کھیلی جا رہی ہے لیکن اس طرح دورہ ختم ہونا بہت ہی افسوسناک اور شرم کی بات ہے۔

کیوی کپتان نے کہا پاکستان میں کرکٹ کا بہت جنون ہے اور وہاں کرکٹ کو پیار اور بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ پاکستان نے ملک میں کرکٹ واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے، دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ کی ضرورت ہے۔

ولیمسن نے کہا مجھے اُمید ہے اس قدام سے پاکستان میں کرکٹ زیادہ دیر متاثر نہیں رہے گی اور جلد پاکستان میں کرکٹ بحال ہوگی۔