Monday, September 16, 2024

ڈرگ ایکٹ کیخلاف پنجاب میں تمام میڈیکل سٹوربند

ڈرگ ایکٹ کیخلاف پنجاب میں تمام میڈیکل سٹوربند
February 13, 2017

لاہور (92نیوز) ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کے آئے روز احتجاج سے ابھی جان نہیں چھوٹی تھی کہ میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال نے بھی پہلے سے پریشان بیماروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا شروع کردیا۔ ترمیمی ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترہ کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر چھوٹے بڑے شہروں میں میڈیسن مارکیٹس اور میڈکل سٹورز کر دیے۔

ڈرگ ترمیمی بل کے خلاف لاہور اور راولپنڈی کے میڈیکل سٹورز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیصل آباد میں بھی میڈیکل سٹورز نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ ملتان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث مریض ادویات کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔

اس کے علاوہ وہاڑی، اٹک، ہارون آباد، میانوالی، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، خانیوال، لودھراں، میاں چنوں، سرگودھا، صادق آباد، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور میں بھی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے میڈیکل سٹور بند ہیں۔