Sunday, September 8, 2024

کیمرے کے سامنے بیٹھ کر بعض لوگوں کا ضمیر جاگ گیا : واسع جلیل

کیمرے کے سامنے بیٹھ کر بعض لوگوں کا ضمیر جاگ گیا : واسع جلیل
March 21, 2016
کراچی (92نیوز) انیس ایڈوکیٹ کے مصطفیٰ کمال کے ساتھ شامل ہونے پر ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے ٹویٹ کیا ہے کہ کیمرے کے سامنے بیٹھ کر بعض لوگوں کا ضمیر جاگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کمال ہاوس پر جاگری جس پر متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ واسع جلیل نے ٹویٹ کیا کہ آج کے سکرپٹ میں وہی جملے اور تھوڑا فلمی انداز تھا۔ کیمرے کے سامنے بیٹھ کر بعض لوگوں کا ضمیر جاگ گیا۔ واسع جلیل نے پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ کی کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے شعبدہ باز کرائے کے لوگوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔