Tuesday, May 14, 2024

کیماڑی کوضلع بنانےکی منظوری دینےکامقصد پیسہ کماناہے،وسیم اختر

کیماڑی کوضلع بنانےکی منظوری دینےکامقصد پیسہ کماناہے،وسیم اختر
August 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) مئیرکراچی  وسیم اختر کے  سندھ  حکومت پر وار  جاری  ہیں ، کہتے ہیں  کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری  دینے کا مقصد صرف پیسہ کمانا  ہے، یہ لوگ پہلے ضلع ملیر اور کورنگی کا حال  دیکھیں ، وفاقی وزیر امین الحق نے کہا  سندھ حکومت کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔

پاکستان کے اقتصادی حب میں مسائل کے انبار  لگ گئے ، سب کو معلوم مگر  حل کرنے کو  کوئی  تیار نہیں۔  اورنگی ٹاؤن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم  اختر نےمئیر شپ کے آخری دنوں میں ایک بار پھر فنڈز کی کمی کا شکوہ  کردیا۔

سندھ کابینہ کی طرف سے کراچی میں ساتواں  ضلع بنانے کی منظوری پر  وسیم اختر  نے  کہا  کراچی کو تقسیم کرنے کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے یہ لوگ ڈسٹرکٹ کورنگی اور ملیر کا حال دیکھیں مطالبہ کیا  کہ  ڈسٹرکٹ تقسیم کرنے پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے ۔

وفاقی وزیر امین الحق  نے  اورنگی پاک کالونی بلدیہ ٹاؤن کی صورتحال پر  سندھ حکومت تنقید کا نشانہ بنایا  کہا  یہ لوگ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں  جیسا سلوک کررہے ہیں۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا  اورنگی ٹاؤن کی سڑکوں پر 9 کروڑ  روپے خرچ ہوں گے جبکہ سیوریج کے نظام  کے نقائص کو  بھی دور کیا جائے گا ۔