Thursday, May 9, 2024

کیماڑی میں گیس لیکج سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 70 اسپتال منتقل

کیماڑی میں گیس لیکج سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 70 اسپتال منتقل
February 17, 2020
کیماڑی ( 92 نیوز) کیماڑی میں گیس لیکیج سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں افراد اسپتال پہنچ گئے ، کیماڑی کے ارد گرد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق پورٹ ایریا مین زہریلی گیس کا اخراج ہوا  جس سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ،  جب کہ 70 افراد اسپتال پہنچ گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں  60 سالہ معمار بیگم ، احسن  اوررضوان شامل ہیں ۔ ایس پی کیماڑی کے مطابق  اسپتال میں متاثرین سے ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق  پورٹ  پر زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس سے علاقہ متاثر ہو گیا۔