Thursday, May 9, 2024

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے جاں بحق 5 افراد سپرد خاک

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے جاں بحق 5 افراد سپرد خاک
February 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے کیماڑی میں گذشتہ شب  پراسرار زہریلی گیس پھیلنے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا، نمازجنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ کیماڑی میں گذشتہ روز پھیلنے والی زہریلی گیس کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ گیس کہاں سےآئی کچھ پتہ نہ چل سکا۔ زیریلی گیس سےگذشتہ روز پانچ افراد جاں بحق اورایک سو کے قریب بے ہوش ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونےوالے پانچ افراد کی الگ الگ نمازجنازہ ادا کردی گئی، جس میں سیاسی سماجی اور علاقہ مکینوں نےشرکت کی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان احسن کے والد غم سے نڈھال نظر آئے کہا کہ ان کے بڑھاپے کا سہارا چھن گیا۔ علاقے میں آج بھی زہریلی گیس کےاثرات موجود ہیں، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری ہے۔ زیادہ ترمتاثرہ افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، تاہم بائیس افراد ابھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ زہریلی گیس کے اثرات کسٹم ہاؤس تک بھی پہنچ گئے اور ملازمین کو انکھوں میں جلن محسوس ہونے لگی۔ دفتر آنے والے کئی ملازمین کی حالت غیر ہوئی تو دفاتر بند کردیئے گئے۔ دوسری جانب چیئرمین کے پی ٹی جمیل اخترکہتے ہیں زیریلی گیس پورٹ سے نہیں آئی اگر ایسا کچھ ہوتا تو پورٹ پر کام کرنے والے پہلے متاثر ہوتے تمام برتھ پر نارمل طریقے سے کام جاری ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ تمام برتھ اور ٹرمینل آئل ایریا کو چیک کیا گیا کہیں کوئی لیکج نہیں ہے، پاکستان نیوی ٹیم نے سمپل حاصل کر لئے ہیں، جلد رپورٹ سامنے لائی جائیگی۔