Saturday, May 11, 2024

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے 2 روز 14 افراد جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر ظفر مہدی

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے  سے 2 روز 14 افراد جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر ظفر مہدی
February 18, 2020
کراچی (92 نیوز) فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس پھیلنے سے 2 روز کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ فوکل پرسن محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 9 افراد ضیاء الدین میں، سول میں 2، کتیانہ اسپتال میں 2 اور ایک شخص برہانی اسپتال میں جاں بحق ہوا۔ ادھر پی ایس او کے 2 ملازمین متاثر ہونے پر کیماڑی ٹرمینل عارضی طور پر بند کردیا گیا، شہریوں نے جیکسن مارکیٹ کے باہر دھرنا دیا، ریلوے کالونی کے مکین نقل مکانی کرگئے۔