Wednesday, May 8, 2024

کیماڑی اور پورٹ قاسم میں 10 کروڑ لٹر پٹرول ذخیرہ کرنے کا انکشاف

کیماڑی اور پورٹ قاسم میں 10 کروڑ لٹر پٹرول ذخیرہ کرنے کا انکشاف
June 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر میں پٹرول بحران کا معاملہ ، کیماڑی اور پورٹ قاسم میں 10 کروڑ لیٹر پٹرول ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

کیماڑی اور پورٹ قاسم میں 10 کروڑ لٹر پٹرول ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہے ، پٹرول بحران پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے چار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سربراہوں کو آج کراچی میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر تحویل میں لے کر پی ایس او کے ذریعے سپلائی کی جا سکتی ہے، ڈی جی آئل کا کہنا ہے کمپنیوں کے خلاف ریاست سے بغاوت کے مقدمات چلانے پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 10 کروڑ لیٹر پٹرول کا اسٹاک 28 مئی سے موجود ہے،  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں تیل مہنگا کرنے کے لیے حکومت کو بلیک میل کررہی ہیں۔