Friday, April 26, 2024

کیلیفورنیاکے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی

کیلیفورنیاکے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی
July 4, 2018
کیلیفورنیا ( 92 نیوز )  کیلی فورنیا  کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگنے والی بھیانک آگ بے قابو  ہو گئی ،  بھڑکتے شعلوں نے ساڑھے بہتر ہزار ایکڑ رقبہ جلا کر راکھ کرڈالا، دو ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، سان فرانسسکو کو زرد دھند نے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے 18 ہیلی کاپٹر، 50 بلڈوزر اور 187 فائر انجنز استعمال کیے جارہے ہیں ،  آگ کے باعث ایک ہزار سے زائد عمارتوں کو شدید خطرہ لاحق ہے،  ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ۔ جنگلاتی آگ نے ایک سو ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع شہر سان فرانسسکو کو بھی متاثر کیا ہے،، جو زرد رنگ کی دھند کی لپیٹ میں آگیا ہے  ۔ کیلی فورنیا کے جنگلات میں خشک موسم کے باعث آگ لگنا  معمول  کی بات ہے، گذشتہ سال اکتوبر میں آتشزدگی کے باعث چوالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔