Saturday, April 27, 2024

کیلیفورنیا: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص قتل

کیلیفورنیا: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص قتل
June 2, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نامعلوم مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیاکے مطابق فائرنگ انجینئرنگ بلاک کے قریب کی گئی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کی لائبریری میں محصور ہوگئی۔ سکیورٹی فورسزنے یونیورسٹی کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن کیا اور دو گھنٹے بعد یونیورسٹی کو کلیئر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔