Tuesday, April 16, 2024

کیلیفورنیا کے لاس پیڈرس نیشنل جنگلات میں آگ لگ گئی

کیلیفورنیا کے لاس پیڈرس نیشنل جنگلات میں آگ لگ گئی
November 26, 2019
کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلیفورنیا کے لاس پیڈرس نیشنل جنگلات میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیز رفتار ہواؤں نے آگ کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ آگ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے لگی اور تیزی سے پھیلنے لگی۔ جس سے ڈھائی ہزار ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کیلیفورنیا میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ سے بچنے کے لیے بجلی کی معطلی سے چار ہزار لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔