Saturday, April 27, 2024

کیلیفورنیا کے شمالی جنگلات میں لگی آگ پر قابوپالیاگیا

کیلیفورنیا کے شمالی جنگلات میں لگی آگ پر قابوپالیاگیا
November 26, 2018
کیلیفورنیا( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھادی گئی ،آتشزدگی میں 87 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 249 تاحال  لاپتہ ہیں۔ کیلی فورنیا کی  تاریخ کی مہلک ترین  کیمپ فائر نامی آگ پر 17 روز بعد قابو پالیا گیا ۔ اب فائر فائٹرز  ملبے کے ڈھیر سے انسانی باقیات ڈھونڈنے میں مصروف ہیں ۔ حالیہ  ہونے والی بارشوں سے بھی  آگ بجھانے میں کافی آسانی پیدا ہوئی۔ 8 نومبر کو شمالی جنگلات میں  لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی کی داستان رقم کردی ۔ڈھائی لاکھ سے زائد ایکڑ رقبہ اور  انیس  ہزار سے زائد عمارتیں  جل کر خاک ہوگئیں ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں پیرا ڈائز کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔