Thursday, April 25, 2024

کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سفاری پارک میں ننھے زرافے کی پہلی جھلک، چھے فٹ لمبے کانگو نامی زرافے کی ماں کے ساتھ اٹھکیلیاں

کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سفاری پارک میں ننھے زرافے کی پہلی جھلک، چھے فٹ لمبے کانگو نامی زرافے کی ماں کے ساتھ اٹھکیلیاں
July 7, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو چڑیا گھر میں ننھے زرافے کی آمد سفاری پارک کی رونقوں میں اضافے کا باعث بن گئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں نووارد کو دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں۔ سان ڈیاگو چڑیا گھر کے سفاری پارک میں چودہ دن کے چھے فٹ لمبے ننھے زرافے کا شہریوں نے پہلی بار دیدار کیا۔ ننھے زرافے کو کانگو کا نام دیا گیا ہے۔ ننھا کانگو جب چڑیا گھر میں اپنی ماں شنڈے سے ملا تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔ کھلی فضا میں ننھے کانگو نے خوب اٹھکیلیاں کیں۔ کانگو اور اس کی ماں شنڈے سفاری پارک میں اس طرح چل پھر رہے تھے جیسے ریمپ پر واک کر رہے ہوں۔ کانگو کا وزن دو سو پاؤنڈ ہے اور اس کا تعلق یوگنڈا نسل کے زرافوں سے ہے اور یہ زرافے کی واحد نسل ہے جس کے ناپید ہونے کاخدشہ ہے۔ دنیا میں یوگنڈا نسل کے صرف سات سو زرافے موجود ہیں۔ سان ڈیاگو سفاری پارک میں دس زرافے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔