Thursday, March 28, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی
October 22, 2019
کیلیفورنیا (92 نیوز)امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی  ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس سے 29 کلومیٹر دور  علاقے " پیسیفِک پیلی سیڈز"کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ۔ خوفناک آگ رہائشی علاقوں کے قریب لگی ہوئی ہے  اور ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ، امریکی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کیلئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔ آتشزدگی کے باعث تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ، دو ہفتے قبل بھی جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگی تھی جس میں تین افراد ہلاک  آٹھ ہزار  سے زائد ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا تھا ۔