Tuesday, April 16, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے کی تباہی نے تاریخ رقم کر دی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے کی تباہی نے تاریخ رقم کر دی
September 7, 2020

کیلیفورنیا ( 92 نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا  میں جنگلات کی آگ نے تباہی کی نئی داستان رقم کردی ، تاریخ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رقبہ جل گیا، رواں سال اب تک 20 لاکھ 95 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متعلقہ اعدادوشمار خوفناک ہیں، اکتوبر اور نومبر کا ’فائر سیزن‘ آنے سے پہلے ہی کیلیفورنیا نے تاریخ کا بد ترین ریکارڈ قائم کردیا۔

اُدھر سین برناڈینو، سین ڈیاگو اور فریسنو میں لگی آگ نے صرف 2 روز میں 45 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ریاست میں20 سے زائد مقامات پر اب بھی آگ بھڑک رہی ہے، جس پر قابو پانے کیلئے 15ہزار سے زائد فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں۔