Saturday, May 4, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے لاکھوں ایکڑ  رقبہ جلا دیا

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے لاکھوں ایکڑ  رقبہ جلا دیا
October 29, 2019
کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا  کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی آگ نے لاکھوں ایکڑ رقبہ جلا دیا، تیز ہواؤں نے شعلوں کو مزید بھرکا کر صورتحال سنگین بنا ڈالی ۔ پہاڑی جنگلات میں لگی خوفناک آگ  ،کئی فٹ  بلند ہوتے شعلے  دیکھنے والوں کے دل دہلا دیتے ہیں ۔ جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آگ نے ریاست کیلئے خوفناک صورتحال پیدا کردی ہے ، لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جب کہ درجنوں رہائشی اور کاروباری عمارتیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔ سیکڑوں فائر فائٹرز تمام مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جس کیلئے فضائی ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے ہر کوشش ناکام ہورہی ہے۔ آگ سے بننے والے دھویں  کے باعث فضا بھی شدید آلودہ ہو رہی ہے جس کے خلاء سے لئے گئےمناظر بھی جاری کر دیے گئے ہیں ، دوسری جانب لاکھوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔