Friday, April 26, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 71 جانیں نگل گئی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 71 جانیں نگل گئی
November 17, 2018
کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔ لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار تک جا پہنچی۔ کیلیفورنیا کے جنگلات سے شروع ہونیوالی جان لیوا آگ میں شہر کا مہنگا ترین علاقہ پیراڈائس بھی راکھ ہو گیا۔ مائیلی سائیرس سمیت متعدد ہالی ووڈ شخصیات کے گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ کیلیفورنیا میں لگی آگ سے اب تک ایک لاکھ چھالیس ہزار سے زائد رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے کیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ادھر لاس اینجلس کاونٹی میں وولسکی کے جنگلات میں لگی آگ بھی تین جانیں نگل گئی۔ 98 ہزار سے زائد رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ 435 عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں تاہم 57 ہزار عمارتوں کو تاحال نقصان کا خطرہ ہے۔