Saturday, April 20, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ نے تباہی مچا دی ، 50 ہزار لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ نے تباہی مچا دی ، 50 ہزار لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور
October 25, 2019
 کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیل گئی۔ 50 ہزار لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت پکڑ لی۔ 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے آگ کو اور پھیلا دیا ہے جس نے دس ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جنوبی کیلفورنیا کی 15 کاوئنٹیز میں حادثے سے بچنے کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہیں۔  500 ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹروں اور ایئر ٹینکرز کے ذریعے آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ سرکاری حکام نے لوگوں کو فوری طور اپنے گھروں کو چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔ اس مہینے کے آغاز میں بھی کیلفیورنیا میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے سنتالیس سو ایکڑ رقبے کو تباہ کر دیا تھا۔