Friday, March 29, 2024

کیلیفورنیا کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی

کیلیفورنیا کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی
November 19, 2018
کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات سے پھیلنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مرنیوالوں کی تعداد 80 ہو گئی۔ عمارتوں سمیت لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔ بارہ سو زائد افراد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی پچاس فیصد آگ بھی قابو میں نہیں آئی۔ محکمہ موسمیات میں آئندہ دنوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جو آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ وولسلی میں لگی آگ بھی تین جانوں سمیت چھیانوے ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ نگل گئی۔ متعدد عمارتیں میں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔