Saturday, April 27, 2024

کیلیفورنیا: چودہ افراد کی ہلاکت، حملہ آور میاں بیوی کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش جاری

کیلیفورنیا: چودہ افراد کی ہلاکت، حملہ آور میاں بیوی کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش جاری
December 11, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی پولیس اور ایف بی آئی کے حکام کیلیفورنیا میں چودہ افراد کو ہلاک کرنے والے مسلمان میاں بیوی کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش میں سرگرداں ہیں جس کیلئے انہوں نے غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ ایف بی آئی اور امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ سان برنارڈینو میں فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کے کمپیوٹر  کی ہارڈ ڈرائیو غائب پائی گئی ہے اور انہیں شبہ ہے کہ میاں بیوی نے فائرنگ سے پہلے یا بعد میں کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو ضائع کرنے کی کوشش کی۔ گزشتہ روز غوطہ خور کئی گھنٹے تک سان برنارڈینو کی سیکومبے جھیل میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہے اور پوری جھیل چھان ماری۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میاں بیوی نے کمپیوٹر ہارڈ ڈسک جھیل میں پھینکی ہو اور ایسا ہے تو جھیل میں ہارد ڈسک کی تلاش میں کئی دن لگ سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ انہیں یہاں سے کچھ بھی نہ ملے لیکن اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ وہ یہاں آئے تھے اور پورا دن یہاں گزارا تھا۔