Friday, March 29, 2024

کیلیفورنیا واقعہ افسوسناک ، اسلام امن پسند مذہب ، کوئی امریکی وفد وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ سے اس معاملے میں نہیں ملا : چودھری نثار

کیلیفورنیا واقعہ افسوسناک ، اسلام امن پسند مذہب ، کوئی امریکی وفد وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ سے اس معاملے میں نہیں ملا : چودھری نثار
December 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کا واقعہ بڑا افسوسنا ک واقعہ ہے اسلام امن کا مذہب ہیں جبکہ اس واقعے کے حوالے سے کسی بھی امریکی وفد نے وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کی ہے ،ایسی من گھڑت خبروں کے پیچھے لوگوں کے اور مقاصد ہوتے ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا واقعہ پر حکومت پہلے ہی باضابطہ مذمت کرچکی ہے جبکہ ایسے واقعات سے لوگوں کی زندگی میں مشکلات آرہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  بدقسمتی سے مسلمانوں کو اب شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے،  اسلام کا ایسے واقعات سے دور دور تک  کوئی تعلق نہیں،اسلام امن کا درس دیتا ہے،  ہمارے نبی نے ہر موقع پر امن کا پیغام دیاجبکہ مغربی دنیا میں اسلام فوبیا پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  ہم نے کیلیفورنیا واقعے کے حوالے سے امریکا سے رابطہ کیا ہے کیلیفورنیا واقعے  میں ملوث خاتون 20،25برس پہلے سعودی عرب منتقل ہو گئی تھی  خاتون سعودی عرب سے  امریکا منتقل ہوئی  ایک شخص کی غلطی کے باعث کسی  خاص قوم یا ملک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھ اکہ امریکی حکام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے کسی ایک مسلمان کی غلطی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے ہم ہر قسم کی قانونی مدد کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  کسی امریکی  وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کی ۔ چودھری نثار نے مزید کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ،حکومت نے صرف قتل کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت دی ہے ،جبکہ عمران فاروق قتل کیس ابھی تک تفتیش کے مراحل میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقدمے میں مدعی حکومت نہیں بلکہ ریاست ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن والے دن عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی درج کرنے کی وجہ ایم کیوایم کو نقصان پہنچانا تھا لیکن ایم کیو ایم کو پھر بھی وہاں سے بھاری مارجن سے جیتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایف آئی آر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ممبئی حملے کا کیس یہاں چل سکتا ہے تو پھر کسی نے اس وقت کیوں نہیں پوچھا کہ یہ کیس یہاں کیوں چل رہا ہے اور اب عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ یہاں چلے گا تو سوال کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنا قانونی فیصلہ تھا جبکہ آیف آئی آر درج کرنے کے وقت کا تعین بھی ایف آئی اے نے کیا ہے چودھری نثار نے مزید کہا ہے کہ ہم نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والوں کو واپس بھیج دیا ہے اور آئندہ بھی جن کی شناخت نہیں ہوگی ان کو واپس بھیج دینگے ۔