Friday, April 26, 2024

کیلیفورنیا نے ڈرپی کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

کیلیفورنیا نے ڈرپی کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا
March 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کیلیفورنیا نے ڈرپی کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا۔جنریشن نے دوسری جبکہ گولکی کوئین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ڈربی لاہور ریس کلب میں منعقد ہوئی ، جس میں پانچ گھوڑوں اور سات گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔ گھوڑی کیلی فورنیا کے جوکی آفتاب نے 2400میٹر کی ڈربی ریس اپنے نام کی ،جبکہ کیلی فورنیا کے مالک سہراب خان نے ریس میں کامیابی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ڈربی ڈے پر کل 14 ریسز ہوئی جبکہ ڈربی کپ 2019 میں جنریشن نے دوسری اور گولکی کوئین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔