Thursday, September 19, 2024

کیلیفورنیا میں پولیس مظالم کے خلاف  سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

کیلیفورنیا میں پولیس مظالم کے خلاف  سینکڑوں افراد کا مظاہرہ
April 8, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)لاس اینجلس میں سیکڑوں افراد نے اقلیتوں پر پولیس کے بڑھتے ہوئے تشدد اور بہیمانہ سلوک کیخلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے  تابوت نما کارڈ بورڈ اٹھا رکھے تھے  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مظاہرین پولیس کے اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم  کے خلاف  سڑکوں پر نکل آئے۔ اپنی نوعیت کے منفرد مظاہرے میں شریک افراد نے چھ سو سے زائد تابوت نما کارڈ بورڈ اٹھا رکھے تھے۔ کارڈ بورڈ تابوت ان چھ سو سترہ افراد کی نمائندگی کر رہے تھے جن کو لاس اینجلس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو ہزار سے اب تک قتل کیا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں سے آئے لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کا احتساب کیا جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔