Friday, April 26, 2024

کیلیفورنیا میں ٹیک آف کے دوران چھوٹے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

کیلیفورنیا میں ٹیک آف کے دوران چھوٹے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
August 22, 2019
کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکا کی ریاست شمالی کیلیفورنیا میں اوروول ائیر پورٹ پر ایک چھوٹے طیارے کو ٹیک آف کے دوران پھسلنے  سے آگ لگ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان آئن گریگر کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر طیارے کو ٹیک آف کیا تو طیارہ سوکھی گھاس میں پھسل گیا اور اسے آگ لگ گئی۔ اوروول کے پولیس چیف نے بتایا کہ طیارے پر سوار تمام 8 مسافروں اور 2 پائلٹس کو بچا لیا گیا۔ طیارہ اوروول سے اوریگان میں پورٹ لینڈ ائیرپورٹ جا رہا تھا۔