Friday, April 26, 2024

کیلیفورنیا ‏میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

کیلیفورنیا ‏میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی
March 3, 2019
کیلیفورنیا ( 92 نیوز ) کیلیفورنیا میں لگی آگ کے سامنے ریاستی ادارے بے بس ہو گئے۔ ریاستی تاریخ کی بدترین آگ چھے روز بعد بھی نہ بجھائی جا سکی۔ جھلس کر مرنے والوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ۔ آگ سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں جبکہ کئی قصبے اور آبادیاں مکمل طور پرصفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ریاست کی مختلف کاؤنٹیز میں 22 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ۔ خشک اور تیز ہوائیں چلنے سے آگ مزید علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے نکلنے کاحکم دے دیاگیاہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 300 سے زائد افراد لاپتا ہیں جس کے باعث بڑی تعدادمیں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ کے مطابق حالیہ آتشزدگی ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوسکتاہےاس سے قبل 1929میں لاس اینجلس میں گرفتھ پارک میں لگنے والی آگ نے 29افراد کی جان لے لی تھی۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں آٹھ ہزار فائر فائٹرز اور دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 124 ہوائی جہاز بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ حکام کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ مسلسل پھیل رہی ہے اوراس پرقابو پانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔