Thursday, April 25, 2024

کیلیفورنیا میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،ہلاکتوں کی تعداد50ہوگئی

کیلیفورنیا میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،ہلاکتوں کی تعداد50ہوگئی
November 14, 2018
کیلیفورنیا( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ پرقابو نہیں پایا جاسکا،تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے ۔ آگ نے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ کے قریب رقبہ جلا کر راکھ بنادیا، نو ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کیلئے  جدو جہد کر رہے ہیں ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہ پایا جاسکا جبکہ آگ سے مزید نقصان کا بھی خدشہ ہے ۔ کیلی فورنیا میں لگنے والی یہ آگ تاریخ کی بدترین آتشزدگیوں میں شمار کی جار ہی ہے۔  لاس اینجلس اور وینچورا کاؤنٹی میں 370 گھر تباہ جبکہ 57 ہزار سے زائد  کو خطرہ لاحق ہے ۔ دوسری جانب  امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آگ کےدھویں سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ میلی بو میں کئی نامور ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر  جل کر خاکستر ہوگئے،اس وقت ریاست کے  تین علاقوں میں آگ لگی ہوئی ہے ،ڈھائی لاکھ سے زائد افراد  محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ۔