Tuesday, May 7, 2024

کیلیفورنیا میں لگی آگ لاس اینجلس کی جانب بڑھنے لگی

کیلیفورنیا میں لگی آگ لاس اینجلس کی جانب بڑھنے لگی
November 10, 2018
کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلی فورنیا میں لگی آگ لاس اینجلس کی جانب بڑھنے لگی، خوفناک آگ اب تک 9 جانیں نگل گئی ہے جب کہ  فلمی ستاروں سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مقانی پر مجبور  ہو چکے ہیں ۔ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ ریاست کیلی فورنیا  کی شمالی بوٹ کاؤنٹی میں لگنے والی آگ  شدت اختیار کرگئی ، آتشزدگی کے باعث 80 ہزارایکڑ سے زائدرقبہ  جل گیا جب کہ 6 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر  بن گئیں  ۔ دوسری جانب  آگ پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے ،  ہزاروں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں مگر تیز ہواؤں اور خشک موسم نے مشکلات میں اضافہ  کررکھا ہے ۔ اب تک صرف  5 فیصدآگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے  ۔ ادھر  کئی فلمی ستاروں کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے۔ لیڈی گاگا،وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ہالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ہیں۔ حالیہ آگ نے کیلی فورنیا کے جنوب میں واقع جنگل  کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ آگ تھاؤزنڈ اوکس سے شروع ہوئی۔جبکہ لاس اینجلس اور وینچورا کاؤنٹی کو بھی  شدید خطرات لاحق ہیں۔