Friday, April 26, 2024

کیلیفورنیا میں فائرنگ کرنے والے رضوان فاروق کے بھائی اور وکیل کی پریس کانفرنس، کسی فرد کے فعل کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں: بھائی رضوان فاروق

کیلیفورنیا میں فائرنگ کرنے والے رضوان فاروق کے بھائی اور وکیل کی پریس کانفرنس، کسی فرد کے فعل کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں: بھائی رضوان فاروق
December 5, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور رضوان فاروق کے بھائی اور وکیل نے کہا ہے کہ کسی فرد کے فعل کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں، رضوان اور تاشفین ملک کا دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں تھا۔ کیلیفورنیا میں معذور افراد کے مرکز پر حملے کے تیسرے روز حملہ آور رضوان فاروق کے بھائی اور وکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رضوان فاروق تنہائی پسند تھا انتہاپسند نہیں۔ وہ دوست بھی کم بناتا تھا۔ فیس بک پر کچھ پوسٹ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس پر یقین کر لیا جائے۔ واضح ثبوت کے بغیر دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہ جوڑا جائے۔ رضوان فاروق کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آئی نے اہلخانہ سے چار گھنٹے تفتیش کی، انہیں بھی فائرنگ کے واقعہ پر حیرانی ہوئی ہے جبکہ ایف بی آئی کا بھی کہنا ہے کہ فاروق اور تاشفین کا بڑے دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں۔ رضوان کے بھائی کا کہنا تھا تاشفین گھریلو خاتون تھی۔ اسلام ایسے حملوں کی حمایت نہیں کرتا۔ چند روز قبل خاندانی منصوبہ بندی کے مرکز پر فائرنگ کرنے والا مسیحی تھا۔ کسی فرد کے فعل کو مذہب سے جوڑنا درست بات نہیں ہے۔