Tuesday, April 23, 2024

کیلیفورنیا : معذور افراد کی دیکھ بھال کے مرکز پر فائرنگ‘ 14 افراد ہلاک

کیلیفورنیا : معذور افراد کی دیکھ بھال کے مرکز پر فائرنگ‘ 14 افراد ہلاک
December 3, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح افراد کی معذور افراد کی دیکھ بھال کے مرکز پر فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت رضوان فاروق اور تاشفین ملک کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔ امریکی پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہر سان برناڈینو میں معذور افراد کی دیکھ بھال کے مرکز پر حملہ کیا جس میں 14 شہری ہلاک جبکہ سترہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے اور وہ جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو مار دیا ہے۔ مبینہ حملہ آور رضوان فاروق کے برادر نسبتی فرحان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر وہ بھی بہت پریشان ہوئے ہیں اور انہیں گہرا صدمہ ہوا ہے۔ فرحان کا مزید کہناتھا کہ انہیں نہیں معلوم حملہ کرنے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔