Sunday, September 8, 2024

کیلیفورنیا، سین ڈیگو سفاری پارک میں 8 گوریلا کورونا وائرس کا شکار

کیلیفورنیا، سین ڈیگو سفاری پارک میں 8 گوریلا  کورونا وائرس کا شکار
January 12, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سین ڈیگو سفاری پارک میں بھی کورونا وائرس کا حملہ، 8گوریلا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جن کو قرنطینہ کردیا گیا۔

سفاری پاک حکام کا کہنا ہے کہ ایک گوریلا کو کھانسی کی شکایت پر طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اسے کورونا کی شکایت ہے، یہ گوریلا8 گوریلوں کے گروپ کا حصہ تھا جو اکٹھے رہتے تھے۔

 شبہ ہے پورے گروپ کو کورونا ہو سکتا ہے، میڈیکل رپورٹس آنے تک گوریلا گروپ کو پارک میں ہی رکھا جائے گا، گوریلا گروپ کو دوسرے جانوروں سے الگ کردیا گیاہے۔