Saturday, April 27, 2024

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین لائیو سٹریم ویڈیوز چلا سکیں گے

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین لائیو سٹریم ویڈیوز چلا سکیں گے
December 5, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا جس سے صارفین لائیو اسٹریم ویڈیوز بھی چلا سکیں گے۔ فیس بک کےاس فیچر کو ابتدا میں دنیا کی نامور شخصیات کو استعمال کیلئے دیا جائیگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے استعمال سے صارفین اپنے پیاروں کو براہ راست دیکھنے کے علاوہ ان کے ساتھ دل کی باتیں بھی کر سکیں گے تاہم یہ سہولت عام صارف کو کب تک میسر ہو گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ لائیو اسٹریم ویڈیو صارف کی ٹائم لائن پرتب تک محفوظ رہے گی جب تک صارف خود اسے ہٹا نہ دے۔