Thursday, April 18, 2024

کیلیفورنیا : امدادی سرگرمیوں کیلئے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ

کیلیفورنیا : امدادی سرگرمیوں کیلئے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ
September 27, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)کیلی فورنیا کےفائر ڈیپارٹمنٹ نے  امدادی سرگرمیوں کےلئے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے استعمال نے جہاں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کردی ہیں وہیں ٹیکنالوجی نے انسانوں کے کرنے والے کاموں میں انسان کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا ہے ۔ حادثات میں جہاں انسان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہاں ڈرون بھی اب ان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ کیونکہ ڈرون ٹیکنالوجی نے امدادی ٹیموں کی سب سے مشکل بھی آسان کردی  ہے ۔ کیلی فورنیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے  امدادی سرگرمیوں کےلئے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے۔  اہلکاروں کا کہنا ہےڈرون کی مدد سے امدادی سرگرمیوں میں  آسانی رہے گی ۔