Thursday, April 25, 2024

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی
November 11, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی جبکہ110 تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کو تاریخ کی بدترین آگ کا سامناہے۔ شمالی حصے میں دو روز قبل لگنے والی خوفناک آگ تباہی کی نئی داستان رقم کر گئی۔ ایک لاکھ سے زائد ایکڑ رقبہ تباہ جبکہ سات ہزار کے قریب گھر اور عمارتیں راکھ ہوگئیں۔ آگ پر صرف بیس فیصد ہی قابو پایا جاسکا ہے۔ دوسری جانب کیلی فورنیا کے جنوبی حصے میں لگنے والی آگ کی شدت دوگنی ہو گئی جو پچھتر ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے۔ آگ کے باعث میلی بو میں دو افراد ہلاک جبکہ لاس اینجلس اور وینچورا کاؤنٹیز میں بیس ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ چار ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم خشک موسم اور تیز ہوائیں  شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتشزدگی کا ذمہ دار محکمہ جنگلات کی بد انتظامی کو قرار دیا ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر محکمے نے اپنے معاملات درست نہ تو کیے تو فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔