Friday, April 26, 2024

کیلی فورنیا کی سپر مارکیٹ میں ملازم کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

کیلی فورنیا کی سپر مارکیٹ میں ملازم کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی
June 28, 2020
کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکا میں گولیوں کی ترتراہٹ تھم نہ سکے، ریاست کیلی فورنیا کی سپر مارکیٹ کے ڈسٹری بیوشن سنٹر میں پرانے ملازم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا نیا واقعہ کیلی فورنیا کے شمالی شہر ریڈ بلَف میں پیش آیا، جہاں ایک جنونی شخص نے سپرمارکیٹ وال مارٹ کے ڈسٹری بیوشن سنٹر سے اپنی گاڑی ٹکرائی، اور پھر باہر نکل کر وہاں موجود افراد پر گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، اکتیس سالہ حملہ آور سپر مارکیٹ کا ہی پرانا ملازم تھا، حملہ آور کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔