Friday, March 29, 2024

کیلی فورنیا میں نیول بیس پر مشکوک شخص نے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

کیلی فورنیا میں نیول بیس پر مشکوک شخص نے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں
October 25, 2019
کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نیول بیس پر مشکوک شخص نے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مشکوک شخص کی بیس پرموجودگی کی وجہ سے بیس پر موجود تمام افراد کو کسی نزدیکی عمارت میں چھپ جانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں اور انہیں کہا گیا تھا کہ مزید احکامات تک وہ چھپے رہیں۔ حکام نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور بیس کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اتھارٹیز اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔