Wednesday, April 24, 2024

کیلی فورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاکتیں اکتیس ہو گئیں

کیلی فورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ  سے ہلاکتیں اکتیس ہو گئیں
November 12, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) کیلی فورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ہلاکتیں اکتیس ہو گئیں جبکہ 228 افراد لاپتا ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کو تاریخ کی بدترین اتشزدگی کا سامنا ہے۔ دو روز قبل لگنے والی خوفناک آگ تباہی کی نئی داستان رقم کر گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی، بسی بسائی بستیاں اجڑ گئیں۔ کئی ہالی ووڈ ستاروں کے گھر جل گئے۔ دو روز سے لگی آگ سے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ تباہ ہو چکا ہے۔ سات ہزار کے قریب گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ انتھک کوششوں کے باوجود آگ پر صرف بیس فیصد ہی قابو پایا جاسکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مزید تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔ چار ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ کے باعث ساحلی تفریحی شہر میلبو کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا۔ جمعہ کی شام تک شہر سے اڑھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے تھے۔ لاس اینجلس اور وینچورا کاؤنٹیز میں بیس ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلوں میں 16 جگہ آگ لگی ہوئی ہے۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں چیکو ، کیلبساس ، تھائوزنڈ اوکس شامل ہیں۔ آگ نے جہاں ہزاروں مکانات اور عمارتوں کو جلا کر راکھ کردیا وہاں کئی ہالی ووڈ ستاروں کے گھر بھی آگ کی نذر ہوگئے۔ متارہ شوبز ستاروں میں گلوکارہ لیڈی گاگا، ریائلٹی سٹار کم کردشیان اور انکے شوہر گلوکارہ کینے ویسٹ ،اداکارہ خولے کردشیان ،گلوکارہ شر، اداکار اورلینڈو بلوم ،اداکارہ اپریل love،اداکارہ ڈینس رچرڈز، اداکارہ الیسا ملانو ،ہدایتکار گیولر ٹورو ،اداکار مارٹن شین شامل ہیں۔