Thursday, March 28, 2024

کیلی فورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

کیلی فورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی
April 14, 2019

 کیلی فورنیا (92 نیوز) کیلی فورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ اس دیوہیکل طیارے کے پر فٹ بال گراؤنڈ سے بھی زیادہ بڑے ہیں۔

 سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ کےشریک بانی پال ایلن کی کمپنی کا بنایا ہوا یہ جہاز سیٹلائٹس کیلئےلانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔

 دو مرکزی حصوں اور چھ انجنز پر مبنی طیارہ اپنی پہلی پرواز میں پندرہ ہزار فیٹ کی بلندی پر اڑا اور اس کی تیز ترین رفتار 170 میل فی گھنٹہ تھی۔ اس جہاز کے پروں کے دونوں سروں کےدرمیان 385 فٹ کا فاصلہ ہے۔ اس اعتبار سے سٹراٹو لانچ کا یہ جہاز پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے۔

 اس جہاز کو بنانے کا مقصد اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر نا ہے ۔ منصوبہ کامیاب ہونے پر خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی،کیونکہ زمین سے راکٹ لانچ کرنا ایک مہنگا طریقہ ہے۔