Friday, April 26, 2024

کیلی فورنیا : معذور افراد کے سینٹر پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی

کیلی فورنیا : معذور افراد کے سینٹر پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی
December 3, 2015
کیلی فورنیا(92نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیامیں معذورافرادکےسینٹرپرحملہ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی  سیدرضوان فاروق امریکی شہری  اوراس کے والدین کاتعلق پاکستان سے ہے جبکہ اہلیہ   تاشفین ملک کی جائے پیدائش پاکستان ہے تاہم  اس کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس فائرنگ کی وجہ   ابھی تک معلوم نہیں کرسکی ۔ تفصیلات کےمطابق کیلی فورنیامیں معذورافرادکے سینٹرپرمیاں بیوی کاحملہ ،تحقیقاتی اداروں کے لیے معمہ بن گیا سید رضوان فاروق اوراس کی اہلیہ تاشفین ملک نے بدھ کو معذورافرادکے سینٹرپرفائرنگ کی جس میں  چودہ افراد ہلاک اورسترہ زخمی ہوئےجن میں سے  دس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے واقعے کے بعد پولیس نے  کارروائی   کرتے  ہوئے دونوں میاں بیوی کو  ہلاک  کردیا۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے حملہ آوروں کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ  دونوں  کارابطہ ڈیٹنگ ویب سائٹ پرہوا دو سال پہلے  رضوان سعودی عرب گیااور شادی  کرکے تاشفین کو امریکا لے آیا میڈیاکے مطابق تاشفین ملک کی جائے پیدائش پاکستان ہے جبکہ رضوان امریکامیں ہی پیداہوا اور اس  کے والدین پاکستانی ہیں رضوان اور  تاشفین کی چھ ماہ کی بیٹی ہے جو اپنی  دادی کے پاس ہے۔ رضوان کے اہل خانہ کے  مطابق  وہ مذہبی فرائض باقاعدگی سے اداکرنے والانوجوان  تھا افسو س  ناک واقعہ  سے ان کاخاندان بھی  صدمے سے دوچارہے۔