Monday, May 6, 2024

کیلی فورنیا : مسجد پر فائر بم پھینک کر آگ لگا دی گئی

کیلی فورنیا : مسجد پر فائر بم پھینک کر آگ لگا دی گئی
December 12, 2015
  کوچیلا(ویب ڈیسک)کیلی فورنیا کے علاقے کوچیلا میں نامعلوم افراد نے مسجد پر فائر بم پھینک کر مسجد کو آگ لگا دی حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کےمطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کوچیلا کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد پر فائر بم سے حملہ کیا جس سے مسجد میں آگ لگ گئی فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کا واقعہ نماز جمعہ سے قبل پیش آیا جس کے بعد مسلمانوں نے سڑک کے کنارے نماز ادا کی واقعے کے بعد سیکورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں اور  مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔