Friday, March 29, 2024

کیلی فورنیا ریس کا تیسرا مرحلہ ٹام سکیوجینز کے نام

کیلی فورنیا ریس کا تیسرا مرحلہ ٹام سکیوجینز کے نام
May 16, 2018
کیلیفورنیا ( 92 نیوز ) کیلی فورنیا ریس کا تیسرا مرحلہ لیٹون کے ٹام سکیوجینز نے اپنے نام کر لیا ، مجموعی طور پر ایونٹ میں کولمبیا کے ایگن برنال کی برتری برقرار ہے ۔ کیلی فورنیا سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکلسٹ نےشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا  ، ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی جنگ میں کھلاڑیوں نے مشکل ٹریک پر خوب رنگ جمایا،سائیکلسٹ کی حیران کن پرفارمنس دیکھ کر   شائقین نے پلئیرز کو خوب داد دی ۔ لیٹون کے ٹام سکیوجینز  نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے میدان مار لیا،لیٹون سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے52منٹ اور 47سیکنڈز میں طے کیا ۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر کولمبیاکے  ایگن برنال کی برتری برقرار ہے ۔