Friday, April 26, 2024

کیلاش قبیلے کی ثقافت عالمی ورثا قرار

کیلاش قبیلے کی ثقافت عالمی ورثا قرار
November 29, 2018
کیلاش( 92 نیوز)یونیسکو نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو عالمی ورثہ قرار دے دیا، یونیسکو نے کیلاش قبیلے کی ’’سوری جاگیک‘‘ ثقافت کو ثقافت کے عالمی ورثے میں ڈال دیا۔ ماریشس میں جاری یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی اجلاس کے دوران چترال کے کیلاش قبیلے کی ثقافت سوری جاگیک کو بین الاقوامی ثقافت کا حصہ قرار دے دیا۔ سوری جاگیک سورج، چاند اور ستاروں کے مشاہدے پر مشتمل ایک علم ہے جس کے ذریعے کیلاش قبیلے کے لوگ اپنے تہواروں، دعوتوں، رسومات، جانوروں کی افزائش اور زراعت کا تعین کرتے ہیں۔ چترال کے علاقے کیلاش کے بمبریت، بریر اور رمبور گاؤں میں موجود اس مخصوص ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے یونیسکو نے اقدامات شروع کردئیے۔ یونیسکو نے کیلاش قبیلے کی ثقافت سوری جاگیک کو عالمی ورثہ قرار دے دیا،سوری جاگیک سورج، چاند اور ستاروں کے مشاہدے پر مشتمل ایک علم کانام ہے۔