Sunday, May 12, 2024

کیسی جمہوریت ہے جہاں ارکان اسمبلی ووت بیچتے ہیں،وزیر اعظم

کیسی جمہوریت ہے جہاں ارکان اسمبلی ووت بیچتے ہیں،وزیر اعظم
February 11, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کیسی جمہوریت ہے جہاں ارکان اسمبلی ووٹ بیچتے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے سینیٹ میں ووٹ خریدیں اور اکثریت حاصل کریں۔

سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو اسکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان نےنوٹس لے کر کمیٹی بنا دی ، ویڈیو اسکینڈل میں کون کون ملوث ہے  کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات کر کے وزیر اعظم کو سفارشات پیش کرے گی ۔

وزیر اعظم نے معاملے پر کہا کہ  ضمیر بیچنے اور خریدنے والے ملک کی بہتری کیلئے کیسے کام کرسکتے ہیں، اپوزیشن ہر اُس تحریک کا ساتھ دیتی ہے جس میں حکومت کیلئے خطرہ ہو،مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن یہ آجاتے ہیں کہ این آر او دے دیں،پتہ ہے سینیٹ الیکشن کیلئے بولیاں لگ گئیں۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن ساتھ ہی واضح  کیا کہ این آر او پربات نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں سے ریپ کیسز بڑھ رہے ہیں،ہم اس پر بل لے آئے ہیں، مجھے امید ہے کہ سینیٹ میں اکثریت آنے سے بل پاس کرانا آسان ہوگا،  سینیٹ میں سیٹ بیچنے کا پیسہ پارٹی سربراہ سمیت سب تک جاتا ہے، خفیہ رائے شماری ہوئی تو اپوزیشن والے پھر روئیں گے، چوروں کا ٹولہ اپنے آپ کو پی ڈی ایم کہتا ہے، میں نے مذاکرات کی دعوت دی مگر یہ این آر او مانگتے ہیں، سیاست میں آیا ہی ان کی چوری پکڑنے کیلئے تھا، ڈالر مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوئی، تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا۔