Thursday, March 28, 2024

کیسکو ایک کھرب 32ارب کے واجبات ادا نہ کر سکا، ڈیزل کی فراہمی رک جانے سے 8تحصیلوں کو بجلی کی فراہمی بند

کیسکو ایک کھرب 32ارب کے واجبات ادا نہ کر سکا، ڈیزل کی فراہمی رک جانے سے 8تحصیلوں کو بجلی کی فراہمی بند
May 10, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میں کیسکو کے نو میں سے آٹھ پاور ہاوسز ڈیزل ختم ہونے کے باعث بند ہوگئے جس کی وجہ سے آٹھ تحصیلوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق بلوچستان کی آٹھ تحصیلوں نوکنڈی اورماڑہ جیوانی اوران مشکے واشک کلمت اور دریجی میں چھوٹے بجلی گھر ڈیزل ختم ہونے کے باعث بند ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے، شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کیسکو ایک کھرب بتیس ارب کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث مالی بحران سے دوچار ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی ڈیزل کی مد میں اپنے حصے کی رقم ادا نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔