Saturday, May 4, 2024

کیس پاناما کا تھا،نااہلی کا فیصلہ اقامہ پر ہوگیا،نواز شریف

کیس پاناما کا تھا،نااہلی کا فیصلہ اقامہ پر ہوگیا،نواز شریف
January 8, 2018

چکوال ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیس پاناما کا تھا،نااہلی کا فیصلہ اقامہ پر ہوگیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھے نااہل کرکے ملک میں انتشار پھیلایا گیا ۔ حالات خراب ہورہے ہیں تو فیصلہ کرنیوالوں سے پوچھا جائے ۔

نواز شریف نے کہا کہ 5 افراد کروڑوں کا مینڈیٹ ایک منٹ میں ختم کردیتے ہیں ۔ یہ ناانصافی اب نہیں چلے گی ۔ ملک کیسے چلانا ہے؟اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔