Friday, April 26, 2024

کیریبین جزائر پر پھنسے نیدر لینڈز کے طلبا سمندری سفر کے ذریعے گھرپہنچ گئے

کیریبین جزائر پر پھنسے نیدر لینڈز کے طلبا سمندری سفر کے ذریعے گھرپہنچ گئے
April 27, 2020

نیدر لینڈز ( 92 نیوز)کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بین الااقوامی پروازیں بند ہوئیں تو کیریبین جزائر  کے تعلیمی دورے پر گئے نیدرلینڈز کے طلبا کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ  اپنے ملک واپس جانے کیلئے سمندری سفر کا انتخاب کریں۔

پانچ ہفتے کا سفر طے کر کے اپنے گھر پہنچنے والے  نیڈر لینڈز سے تعلق رکھنے والے ہائی اسکول کے 25 طلبا ایک تعلیمی و تربیتی پروگرام کے تحت کریبین میں موجود تھے، تاہم کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن  ملتوی ہونے پر وہاں ہی کے ہو کر رہ گئے۔

ایسے میں انہوں نے کشتی کے ذریعے  وطن واپسی کا فیصلہ کیا ، یہ سفر سات ہزار کلومیٹر پر محیط تھا جس کی تکمیل میں پانچ ہفتے لگے ، اس دلچسپ سفر میں بارہ ملاح اور تین اساتذہ بھی طلبا کے ہمراہ تھے۔

سات ہزار کلومیٹرکا سفر نیدرلینڈز کی ہارلِنگن پورٹ پر اختتام پذیر ہوا ، جہاں طلبا کے والدین شدت سے انکا انتظار کر رہے تھے ، اپنے بچوں کو مل کر والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔