Friday, April 26, 2024

کیرولینا کے منفرد ہوٹل میں کورونا کے حوالے سے سماجی فاصلے کی اعلیٰ مثال قائم

کیرولینا کے منفرد ہوٹل میں کورونا کے حوالے سے سماجی فاصلے کی اعلیٰ مثال قائم
May 15, 2020
کیرولینا (92 نیوز) امریکی ریاست کیرولینا میں کورونا وائرس کے باعث قائم سماجی فاصلے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک منفرد اور انوکھا ہوٹل کھولا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ٹیبل پر فیملی کو بٹھایا گیا جبکہ ساتھ والے ٹیبل پر ڈالز کو بیٹھا دیا گیا۔ تنہائی اور بوریت کا احساس بھی نہ ہو اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے۔ اس سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی کیرولینا میں ایک ہوٹل کھولا گیا، جس کی خاص بات وہاں کے ڈائننگ ٹیبلز پر ڈالز کا بیٹھنا ہے۔ پہلی بار ہوٹل میں داخل ہوں تو یہ رش دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں۔ یہ گمان ہی نہ ہو کہ کورونا وائرس نے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روک دیا ہے۔ لیکن کچھ دیر بعد آپ کو احساس ہوگا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے ایک ڈائننگ ٹیبل کے ساتھ دوسرے ڈائننگ ٹیبل پر فیملی تو بیٹھی ہے لیکن وہ گڑیوں کا خاندان ہے جو دوسروں کو کمپنی دے رہا ہے۔ کسٹمرز نے اس آئیڈیا کو خوب سراہا ہے جبکہ ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں اس منصوبہ بندی سے یہ ہوٹل کھولا ہے کہ حکومتی احکامات کو نظر انداز بھی کیا جاسکے اور لوگوں کو تفریحی بھی فراہم کی جاسکے۔