Thursday, April 25, 2024

کیربین پریمیئر لیگ: سہیل تنویر مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

کیربین پریمیئر لیگ: سہیل تنویر مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل
March 11, 2017

گیانا (ویب ڈیسک) پاکستانی آل رائونڈر سہیل تنویر کیربین پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے۔ گیانا ایمازون واریئرز نے ان کی خدمات ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیں۔

بقیہ چھے پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک ایک لاکھ دس ہزار ڈالرز کے عوض بارباڈوس ٹرائڈینٹس، عماد وسیم نوے ہزار ڈالرز کے عوض جمیکا تلاواہ، شاداب خان تیس ہزار ڈالرز کے عوض ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز، کامران اکمل پندرہ ہزار ڈالرز کے عوض سینٹ لوشیا سٹارز، وہاب ریاض تیس ہزار ڈالرز کے عوض بارباڈوس ٹرائڈنٹس، محمدسمیع ستر ہزار ڈالر کے عوض جمیکا تلاواہ کی جانب سے کھیلیں گے۔

کیربین پریمیئر لیگ نے ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعد مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔